اسلام آباد (92 نیوز) - امریکہ نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد دی ہے۔
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر کو نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے منتخب رہنماوں ، عسکری قیادت اور سول سوسائٹی کےساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ امریکا، تجارت، صحت عامہ،علاقائی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی کے امور میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
We are committed to working with Pakistan’s elected leaders, its military leadership, and a diverse range of civil society partners to advance shared interests in trade & investment, health security, climate change, inclusive governance & regional security. 2/2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 25, 2022