Saturday, July 2, 2022

امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی
May 20, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - یوکرین کیلئے امریکا کا سب سے بڑا امدادی پیکیج منظور ہو گیا۔ امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

بل صدر جوبائیڈن کے دستخط کے لئے بھیج دیا گیا۔ امریکی سینیٹ کے 86 ارکان نے بل کے حق اور گیارہ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے ثابت ہوا یوکرین کیلئے امریکی فنڈنگ میں کوتاہی نہیں ہو گی۔ دنیا کو ایک واضح پیغام بھیجنے پر کانگریس کی تعریف کرتا ہوں۔

ادھر یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا  کی فوجی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک پر رابطہ بھی ہوا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی اور امریکی چیف آف اسٹاف نے یوکرین میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔