Saturday, April 20, 2024

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد
June 28, 2022 ویب ڈیسک

ٹیکساس (92 نیوز) - امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

غیرقانونی تارکین وطن، روشن مستقبل کے لئے کسی دوسرے ملک جانے والے بدنصیب آئے روز غیرقانونی طریقے سے امیر ملک میں جانے کی کوشش میں موت کی آغوش میں سوجانے والے افراد کی خبریں میڈیا کی شہ سرخی میں آتی رہتی ہیں۔ اب دل دہلا دینے والا یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46  تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ائیرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گزشتہ دہائیوں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ واقعہ ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔