Thursday, March 28, 2024

امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ میں توسیع

امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ میں توسیع
July 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ میں توسیع کردی گئی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ توسیع کی سہولت امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں دستیاب ہو گی۔ پاکستانیوں کو بی ون بی ٹو سیاحتی، کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے اہلیت میں توسیع دی گئی ہے۔ امریکی بی ون بی ٹو ویزا کے حامل 45 سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری مستفید ہو سکتے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی جن کا ویزا گزشتہ 48 مہینوں میں ختم ہو چکا ہے وہ بھی اس پروگرام کے اہل ہیں۔ اس اقدام سے ویزا خدمات، اہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی، کاروباری ویزا کی تجدید تیز تر ہو گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ۔ویزا کنندگان کو امریکی قانون کے تحت سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔