Friday, April 26, 2024

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 42 ڈالر کا اضافہ

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 42 ڈالر کا اضافہ
April 29, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 42 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

فی بیرل قیمت ایک سو پانچ ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل 2 اعشاریہ 27 ڈالر مہنگا ہو کر ایک سو سات ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں سونا مہنگا اور چاندی سستی ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت میں نو اعشاریہ آٹھ چھ ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار آٹھ سو پچانوے اعشاریہ نو چھ ڈالر فی اونس ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ دو دو سینٹ کمی کے ساتھ تئیس اعشاریہ دو آٹھ ڈالر فی اونس ہو گئی۔ کاپر کی قیمت  میں 3.55 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹ میں پلاٹینم کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ۔ پلاٹینم کی قیمت نو سو بائیس اعشاریہ دو چار ڈالرفی اونس ہو گئی۔