Friday, April 26, 2024

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین قیمت 209 روپے 96 پیسے پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین قیمت 209 روپے 96 پیسے پر پہنچ گیا
June 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین قیمت 210 روپے کو چھو کر 209 روپے 96 پیسے کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا ہوگیا ، قیمت 209 روپے 96 پیسے پر آگئی۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر 210 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےقابو ہوگیا، 213 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔

نئی حکومت آنے کے بعد ڈالر 25 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے، ادھر آئی ایم ایف نے پیکیج کیلئے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے، جس میں ٹیکس بڑھانے، ملکی اخراجات مزید کم کرنے اور خسارے کا ٹارگٹ جی ڈی پی کے پانچ فیصد سے کم رکھنے کے مطالبات شامل ہیں۔

روپے کی بےقدری سے ملکی قرضوں میں بیٹھے بٹھائے سیکڑوں ارب روپے کا اضافہ ہوچکا۔ زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر اور غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر ڈالر بےلگام ہے۔

معاشی ماہرین نے حکومت سے جلدازجلد اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان رہا، 100 انڈیکس میں 363 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 41776 پوائینٹس کی سطح پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس میں 0 اعشاریہ 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔