Friday, April 19, 2024

امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت 211 روپے 48 پیسے کا ہوگیا

امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت 211 روپے 48 پیسے  کا ہوگیا
June 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - امریکی ڈالر کی بلند اڑان نہ تھم سکی، تاریخ کی نئی بلند ترین ترین قیمت 211 روپے 48 پیسے  کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے  مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت 211 روپے 48 پیسے  کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بےقابو ہوگیا، 213 سے 215 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔

نئی حکومت آنے کے بعد ڈالر اب تک 27 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر کے پیش نظر ڈالر بےلگام ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے مندی کے بادل آخر کار چھٹ گئے۔ مندی سے شروع ہونے دن کا اختتام زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 748پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بار پھر بحال ہوگئی اور دن کا اختتام 42525 پوائنٹس کی سطح پر ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 1.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کی شئیرز میں کاروبار ہوا، 269 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ، 56 کے شئیرز کی قیمتوں کمی ہوئی جبکہ 26 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی 24 قیراط فی تولہ سونا 100 روپے کمی سے 1 لاکھ 47 ہزار 150 روپے جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 26 ہزار 157 روپے کا ہو گیا ہے۔ 22 قیراط 10 گرام سونا کی جو کہ اس وقت 1 لاکھ 15 ہزار 644 روپے کی قیمت پر صرافہ بازاروں میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1833 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔