Wednesday, April 24, 2024

امریکی ایوان نمائندگان نے اسلحہ کی روک تھام کا بل منظور کر لیا

امریکی ایوان نمائندگان نے اسلحہ کی روک تھام کا بل منظور کر لیا
June 25, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی ایوان نمائندگان نے اسلحہ کی روک تھام کا اہم بل منظور کر لیا۔

بل منظور ہونے کے بعد صدر جو بائیڈن کو بھیج دیا گیا۔ امریکی صدر با ئیڈن کے بل پر دستخط کے بعد اسے قانون کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بل کے حق میں 234 اور مخالفت میں 193 ووٹ دئیے۔

اسپیکر نینسی پیلوسی کا کہنا ہے قانون سازی میں جانیں بچانے کے لیے کئی مضبوط اقدامات شامل ہیں۔ بھاری ہتھیار پر پابندیوں میں مزید تبدیلیاں لانی چاہئیں۔

 واضح رہے کہ امریکا میں اسلحہ پر کنٹرول کیلئے قانون سازی میں دہائیوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ بل کی منظوری صدرجوبائیڈن کی اسلحہ کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی کامیابی ہے۔