Wednesday, May 1, 2024

امریکا، یوم آزادی کی طویل تعطیلات کے باعث ایئر پورٹس پر مسافروں کا رش بڑھ گیا

امریکا، یوم آزادی کی طویل تعطیلات کے باعث ایئر پورٹس پر مسافروں کا رش بڑھ گیا
July 3, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں یوم آزادی کی طویل تعطیلات کے باعث ایئر پورٹس پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ 

خراب موسم اور عملے کی کمی کے نتیجے میں جون میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی شرح وبائی مرض سے پہلے کی نسبت زیادہ تھی۔1 جون سے 29 جون کے درمیان تقریباً 176,000 پروازیں تاخیر سے پہنچیں۔

پروازوں میں تاخیر اور منسوخی پر مسافروں نے شکایا ت کے انبار لگا دئیے۔ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کو امریکی ایئر لائنز کے بارے میں مسافروں سے تین ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

فرنٹیئر ایئر لائنز کے سی ای او نے پروازوں میں تاخیر سے بچنے کے لئے ایک پرواز کے عملے کو ڈبل اسائنمنٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

ٹرانسپورٹیشن سکریٹری پیٹ بٹگیگ نے ایئر لائنز پر زور دیا ہے کہ وہ موسم گرما کے سیزن کے لیے پلاننگ کریں ۔ ایئر لائنز کو پروازیں منسوخ کرنے پر فی مسافر 55 ہزار ڈالر جرمانہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔