Saturday, April 20, 2024

امریکا یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے، روسی صدر پیوٹن

امریکا یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے، روسی صدر پیوٹن
March 13, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن کہتے ہیں امریکا یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا اور روس کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ صدر پیوٹن نے امریکا کو یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

صدر پیوٹن کہتے ہیں روس امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیوٹن نے وارننگ دی کہ روس مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر سخت ایکشن لے گا۔

دوسری جانب روس نے یو کرین کے جنوبی علاقے خیر سن کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کا فیصلہ کرلیا، یوکرینی حکام کے مطابق روس ریفرنڈم کےلئے خیر سن کی کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ کونسل کے عہدیداروں کو تعاون کے لئے بلایا جا رہا ہے۔