Tuesday, April 23, 2024

امریکا تائیوان کی ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چین

امریکا تائیوان کی ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چین
December 24, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تائیوان کی ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دھونس دھاندلی اور دوسرے ممالک کو دبانے کی پالیسی ترک کردے۔ وانگ نے امریکا پر چین کی ترقی کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چین کو امریکا کے جائز خدشات پر توجہ دینی چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات کو ذمہ داری سے منظم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ سے متعلق اپنی تشویش سے متعلق بتایا ہے۔ چین نے امریکا کو یوکرین جنگ کے بحران میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔