Friday, April 26, 2024

امریکا، پولیس فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر اوہائیو میں مظاہرے

امریکا، پولیس فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر اوہائیو میں مظاہرے
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اوہائیو (92 نیوز) - امریکا میں پولیس فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف اوہائیو میں مظاہرے کیے گئے۔

امریکا میں پولیس فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، اوہائیو بھر میں مظاہرے کیے گئے جبکہ اکرون میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

دوسری طرف شکاگو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ قریبی کمرشل عمارت کی چھت سے کی گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کہتے ہیں وہ اور ان کی اہلیہ صدمے میں ہیں، واقعہ نے یوم آزادی پر قوم کو غمزدہ کردیا ہے۔