Sunday, May 5, 2024

امریکا پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکا پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
January 19, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، امریکا پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں ممکن ہو اپاکستان کی مدد کرتے ہیں، دوطرفہ رابطوں میں ان موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔

امریکا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کردی ہے۔