Friday, March 29, 2024

امریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں اور روسی بینکوں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں اور روسی بینکوں پر پابندیاں لگا دیں
April 7, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں اور روسی بینکوں پر پابندیاں لگا دیں۔ ماریہ وورونسووا اور کترینا کے امریکی اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق روسی بینکوں کو امریکا کے مالیاتی نظام سے الگ کر دیا جائے گا۔ نئی پابندیاں روسی افواج کے جنگی جرائم کا جواب ہے۔

ہنگری نے روس کو روبل گیس کی ادائیگی کا اعلان کرکے   یورپی یونین کے ساتھ اتحاد توڑ دیا۔ یورپی یونین نے اعلان کیا تھا کہ بلاک کا کوئی رکن روس کو روبل میں ادائیگیاں نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ پیوٹن کے مطالبے کو پورا کریں گے ۔ یورپی یونین کا گیس معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمت  کم ہو گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر جبکہ  برطانوی  برینٹ خام تیل کی  فی بیرل قیمت  کم ہو کر 102 ڈالر ہو گئی ۔

بانڈز ہولڈنگز میں 95 ارب ڈالر کی کٹوتی کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤجونز انڈیکس 144 پوائنٹس  کی  کمی سے 34 ہزار 496 پوائنٹس ،نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 315 پوائنٹس  کی  کمی  سے 13 ہزار 888 پوائنٹس   اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 43.92 پوائنٹس  گر کر 4 ہزار 481 پوا ئنٹس  پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ  میں سونے اور قیمتی  دھاتوں   کی قیمتوں  میں اضافہ ہوا۔ سونے  کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کے اضافے  سے 1927 ڈالر ہو گئی ، پلاٹینم کی فی اونس  قیمت 1.60 ڈالر  کے اضافے  سے 954 ڈالر ہو گئی ، پلاڈئیم کی فی  اونس قیمت 6 ڈالر  بڑھ کر 2191 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب روس نے ڈالر بانڈز   پر ادائیگیاں پیر کو کرنی ہیں ۔ امریکا  نے  روبل  میں ادائیگیوں  کو مسترد کردیا ہے  جس   سے روس  کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ   بڑ ھ   گیا ہے ۔ دیمتری پیسکوف  کہتے ہیں روس  کے ڈیفالٹ   ہونے  کا کوئی خطرہ  نہیں ۔