Friday, April 26, 2024

امریکا نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی واپسی معطل کر دی

امریکا نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی واپسی معطل کر دی
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر امریکا نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی واپسی معطل کر دی۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم نے قرض معطلی کے پاکستان امریکہ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ امریکہ نے یہ سہولت جی20 کے "قرض معطلی اقدام" کے تحت دی۔ ہماری ترجیح انتہائی اہم وسائل کا رخ پاکستان کی جانب موڑنا ہے۔

پاکستان نے چین سے بھی دو ارب ڈالر قرض مؤخر کرنے کی درخواست کر دی۔ یہ قرضہ مارچ 2023 میں واجب الادا ہے۔ درخواست چین کے سفیر سے ملاقات میں کی گئی۔ چین پاکستان کو 2.23 ارب ڈالر سیف ڈپازت بھی دے چکا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر سے ملاقات میں  قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی۔