واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو پھر قابل قدر قرار دے دیا۔
صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے پوچھا کہ کیا عمران خان کے الزامات سے پاک امریکا تعلقات میں دراڑ پڑی۔ ترجمان نیڈ پرائس بولے پراپیگنڈا اور جھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کا ایک وسیع البنیاد دو طرفہ تعلق ہے۔ امریکا کیساتھ تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر بات کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے ۔ بلنکن اور بلاول بھٹو کی افغان استحکام اور دہشت گردی سے نمٹنے پر بات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور پاکستان کے پرعزم تعاون پر زور دیا۔ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو کے درمیان یہ ایک وسیع گفتگو تھی۔ پاکستان کے ساتھ تعلیم کا تبادلہ تعلقات کا ایک بنیادی عنصر ہے۔