Monday, May 6, 2024

امریکا نے نیشنل بینک پر 55 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا

امریکا نے نیشنل بینک پر 55 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا
February 25, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے نیشنل بینک پر 55 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ نیشنل بینک پر منی لانڈرنگ پر 55 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔

امریکا کے فیڈرل ریزرو بورڈ نے 20 ملین ڈالر جبکہ نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے نیشنل بینک آف پاکستان پر انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے 35 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ ادارے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان اور اس کی نیویارک برانچ نے 35 ملین ڈالر ادا کرنے کی حامی بھری ہے۔

فیڈرل ریزرو بورڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پروگرام تیار کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ نیشنل بینک اپنے آپریشز جاری رکھنے کے لیے امریکی فیڈرل ریزو بورڈ کے اس فیصلے کے دو ماہ کے اندر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ضوابط پر عمل درآمد سے متعلق ایک پروگرام تیار کرنا ہو گا۔