امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں کے مواصلات اور الیکٹرانک آلات پر پابندی لگا دی
واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں کے مواصلات اور الیکٹرانک آلات پر پابندی لگا دی۔
چین کے خلاف تجارتی جنگ میں امریکا کا سخت ترین اقدام سامنے آ گیا۔ امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں کے مواصلات اور الیکٹرانک آلات پر پابندی لگا دی ۔ نئی قانون سازی کے تحت چینی کمپنیوں کے الیکٹرانک آلات کی فروخت ممنوع ہو گی۔
امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کا کہنا ہے چینی کمپنیوں کے آلات امریکا کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔