Saturday, April 20, 2024

امریکا نے ایک بار پھر بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روک دیا

امریکا نے ایک بار پھر بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روک دیا
April 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے ایک بار پھر بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روک دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا روس سے تیل کی خریداری بھارت کے مفاد میں نہیں۔ جنگ کے بارے میں امریکی ردعمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس سے تیل کی خریداری سے بھارت کی پوزیشن خراب ہو گی۔

طویل رابطے میں بھارتی وزیراعظم نے کھل کر یوکرین پر امریکی مؤقف کی حمایت نہ کی۔ بھارتی وزیراعظم نے یوکرین کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے پر ہی اکتفا کیا۔