Wednesday, May 1, 2024

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی سخت کر دی

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی سخت کر دی
October 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے دہشت گردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی سخت کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کو نشانہ بنانے سے قبل صدر بائیڈن سے  منظوری لینا ہو گی۔ صدر بائیڈن نے ڈرون حملوں کی خفیہ پالیسی پر دستخط کر دئیے ۔ وائٹ ہاؤس نے ڈرون حملوں کی نئی پالیسی سے پینٹاگون اور سی آئی اے کو آگاہ کر دیا۔