Friday, May 17, 2024

امریکا نے چین کی یوکرین بحران کے خاتمے کی پیشکش کو مسترد کردیا

امریکا نے چین کی یوکرین بحران کے خاتمے کی پیشکش کو مسترد کردیا
March 22, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے چین کی یوکرین بحران کے خاتمے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کہتے ہیں یوکرین کے معاملے میں چین غیر جانبدار نہیں ہے۔ چین کو غیر جانبدار ثالث بننے کے قابل نہیں دیکھتے، چین نے یوکرین پر روسی حملے پر تنقید کرنے سے گریز کیا۔

جان کربی مزید بولے چین روس کی طرح مغرب اور امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔