Friday, March 29, 2024

امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کر دیا

امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کر دیا
August 5, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے تائیوان کشیدگی کے تناظر اور چین کے ساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنے کے لیے منٹ مین تھری کا تجربہ موخر کردیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق اس خبر پر پینٹاگون حکام کا ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔