Sunday, May 5, 2024

امریکا نے بھارتی نژاد امریکی اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا

امریکا نے بھارتی نژاد امریکی اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا
February 24, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے بھارتی نژاد امریکی اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ماسٹر کارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگا کو فنانس پر عبور حاصل ہے اور وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ انڈین امریکن اجے بنگا کو بنامزد کرنے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے۔

دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کے سربراہ کی نامزدگی متوقع ہے وہ ایک خاتون کو ورلڈ بینک سربراہ بنانے کی وکالت کر چکے ہیں۔

ورلڈ بینک کے صدر کا فیصلہ ورلڈ بینک کے بورڈ نے کرنا ہے۔ اجے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی اُمور پر اصلاحات کے تنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔