Saturday, May 18, 2024

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
September 10, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور سکیورٹی پر پابندیاں عائد کیں، امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے یہ پابندیاں البانیہ پر سائبر حملے کے جواب میں ہیں۔

نیٹو رکن البانیہ نے جولائی میں سائبر حملے کا الزام ایران پر لگایا تھا، ایران نے امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر نہیں کیا۔