واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے ایک بار پھر ایران کو مشرق وسطیٰ کیلئے خطرہ قرار دے دیا، پینٹاگون کے مطابق صورتحال کی بہتری تک امریکی فوج خطے میں موجود رہے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کی نائب پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے میڈیا کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشرق وسطی میں حال ہی میں تعینات ہزاروں امریکی فوجی خطے میں موجود اس وقت موجود رہیں گے جب تک ضرورت رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتوں سے ایران کے پاسداران انقلاب کے حمایت یافتہ گروہ تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، جس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔