Saturday, April 20, 2024

امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنما دہشت گرد قرار دے دئیے

امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنما دہشت گرد قرار دے دئیے
December 2, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنما دہشت گرد قرار دے دئیے۔

امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر کے بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔