Friday, March 29, 2024

امریکا میں سمندری طوفان سے تباہی، 40 سے زائد افراد ہلاک

امریکا میں سمندری  طوفان سے تباہی، 40 سے زائد افراد ہلاک
March 26, 2023 ویب ڈیسک

مسی سیپی (92 نیوز) - مسی سیپی (92 نیوز) امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی اور ور کئی لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی اور الاباما میں بڑے پیمانے تباہی مچ گئی، تباہ کن طوفان نے 100 میل سے زیادہ رقبے پر ہر چیزملیا میٹ کردی، گرچ چمک کے ساتھ طوفان کا پھیلاؤ ایک کلومیٹر تھا۔

لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا، مسی سیپی میں سیکڑوں قصبے ملیا میٹ ہوگئے، صدر بائیڈن نے مسی سیپی کی تباہی کو دل دہلا دینے والے مناظر قرار دے دیا۔