ورجینیا (92 نیوز) - امریکا میں شاپنگ اسٹور کے منیجر نے فائرنگ کر کے 6 ملازمین کو قتل کر دیا۔
امریکی ریاست ورجینیا میں واقع وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت اکتیس سالہ انڈرے بنگ کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور وال مارٹ اسٹو ر کا منیجر تھا جس نے دیگر ملازمین پر فائرنگ کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ممکنہ طور پر اپنی ہی بندوق سے خود پر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پہنچنے پر پولیس کو ہلاک شدگان کی لاشیں اور فائرنگ کے شواہد ملے، 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کیا گیا۔