Tuesday, April 23, 2024

امریکا میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ

امریکا میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ
August 19, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکا میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی معیشت میں بہتری کے اعدادوشمار آنے کا  بھی تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی برقرار  ہے اور کھپت بڑھنے پر قیمت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.31 ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 90 اعشاریہ 42 ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ کی قیمت  2 اعشاریہ 85 ڈالر بڑھ کر فی بیرل قیمت 96 اعشاریہ پچاس ڈالر ہو گئی۔