واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی اکثریت حاصل کرنے سے ایک نشست کی دوری پرہے۔ ری پبلکن پارٹی سینیٹ کی انچاس اور حکمران ڈیموکریٹک پارٹی اڑتالیس نشستیں جیت چکی۔ ری پبلکن پارٹی ایوان نمائندگان کی دو سو سات نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ ڈیموکریٹس نے ایک سو ستاسی نشستیں جیت لیں۔ ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے دو سو اٹھارہ نشستیں درکار ہیں۔ گورنروں کے انتخاب میں ری پبلکنز چوبیس اور ڈیموکریٹس بائیس پر کامیاب ہوئی۔
الیکشن میں سب سے زیادہ خواتین گورنرز منتخب ہوئیں۔ تاریخ میں پہلی بار امریکا میں خواتین گورنرز کی تعداد 12 تک پہنچ گئی۔ سینیٹ میں خواتین کی نمائندگی 28 اعشاریہ 3 ،ایوان نمائندگان میں 24 فیصد ہے۔ دوسری جانب سیاہ فام لاطینی نوجوان میکس ویل انتخابات جیت کر امریکی کانگریس کے کم عمر ترین رکن بن گئے۔