Saturday, May 4, 2024

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
November 9, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل ہو گئی۔ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کے اہم وسط مدتی انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق ریپبلکن ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ سابق  صدر ٹرمپب کی زیر قیادت  ری پبلیکن  کو امریکی صدر کی پارٹی   ڈیمو کریٹ پر برتری حاصل ہے۔

امریکی ریاست پینسلوینیا، اوہایو، نیو یارک، نیو جرسی، ٹیکساس، مشی گن اور ریاست مین میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ جارجیا، ورجینیا، فلوریڈا، ساؤتھ کیرولائنا، اور ورماؤنٹ سمیت نیو ہیمپشائر کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان کی تمام 435 ،سینیٹ کی 35 نشستوں، 36 ریاستوں کے گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

ڈیموکریٹس جیتے یا ریپبلکن اہم ترین امور پر قانون سازی بھی متاثر ہوگی۔ امیگریشن، جرائم، اسقاط حمل، تعلیم سمیت  صحت ہر ایشو کا فیصلہ بیلٹ کرے  گا۔