Friday, April 26, 2024

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم عروج پر

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم عروج پر
November 7, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے مہم عروج پر پہنچ گئی۔

امریکا میں بڑھتی مہنگائی اور امیگریشن کے مسائل ڈیموکریٹس کے لیے رکاوٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے نیویارک اورڈونلڈ ٹرمپ نے میامی کا دورہ کیا۔ امریکی صدر نے انتخابات کو جمہوریت کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا۔

منگل کو ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر معرکہ ہوگا۔ امریکا کی 50 ریاستوں میں سے 36 کے گورنر کا انتخاب ہوگا۔