Saturday, May 4, 2024

امریکا میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکا میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دسمبر 2021 تک 2020 کے مقابلے میں مہنگائی 7 فیصد بڑھی۔

سپلائی چین اور کارکنوں میں سے کمی سے مارکیٹ پر منفی اثرات پڑے۔ شرح سود میں کمی سے بھی مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ کم آمدنی والا طبقہ مہنگائی  سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

 ادھر امریکی اسٹاک  مارکیٹ میں  تیزی  کا رجحان دیکھا گیا۔ ڈاؤ جونز  انڈسٹریل  انڈیکس  میں 33 پوائنٹس کی تیزی آئی۔ ڈاؤجونز  انڈسٹریل انڈیکس 36290.32 پوائنٹس  پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس  میں 34.94  پوائنٹس کا  اضافہ  دیکھا گیا۔ نسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس 15188.39 پوائنٹس  پر بند  ہوا۔ ایس اینڈ  پی 500 انڈیکس  میں 13.28 پوائنٹس کی تیزی  ریکارڈ کی گئی۔ ایس اینڈ پی  500 انڈیکس  4726.35 پوائنٹس   پر  بند  ہو ا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں آئل  و گیس اور آئی  ٹی   کمپنیوں  کے حصص کی  قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی  قیمتیں دو ماہ کی  بلند ترین  سطح  پر پہنچ گئیں۔ امریکی خام تیل کی  قیمت  میں 1.42 ڈالر  فی   بیرل کا اضافہ  ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 82.64 ٖڈالر فی بیرل  پر پہنچ گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل  کی قیمت  میں 1.10 ڈالر فی بیرل کا اضافہ دیکھا گیا۔ برطانوی  برینٹ خام تیل   کی قیمت 84.82 ڈالر  فی بیرل پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ  جبکہ پلاٹینم کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت  8.80 ڈالر  اضافے سے 1827.30 ڈالر ہو گئی۔ چاندی  کی فی اونس  میں 40 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر  23.21 ڈالر پر  پہنچ  گئی ۔ پلاٹینم کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس 67 سینٹ سے پلاٹینم کی قیمت 980.71 ڈالر ہو گئی ہے۔