Sunday, September 8, 2024

امریکا میں کورونا کے باعث بے روز گاری میں اضافہ

امریکا میں کورونا کے باعث بے روز گاری میں اضافہ
January 5, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا کے باعث بے روز گاری بڑھنے لگی۔

خبرایجنسی کے مطابق ملازمتوں کے موا قعے کم ہو گئے۔ اکتوبر میں مواقعے 5 کروڑ، نومبر میں صرف ایک کروڑ 60 لاکھ رہ گئے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ  کا کہنا ہے امریکا میں کورونا کے باعث چھوٹے کاروبار بند ہو رہے ہیں۔

ادھر دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ 54 لاکھ  سے بڑھ گئی۔ وائرس سے اموات کی تعداد بھی 54 لاکھ 72 ہزار  سے  تجاوز کر گئی۔ امریکا میں 5 لاکھ 14 ہزار کیس اور ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ فرانس 97 ہزار، اٹلی 68 ہزار، ترکی 44 اورجرمنی میں 26 ہزار کورونا کے نئے کیس سامنے آئے۔

 دوسری طرف برطانیہ میں پہلی  بار  یومیہ   کورونا کیسز 2 لاکھ  سے تجاوز کر گئے۔ خبر ایجنسی  کے مطابق  چوبیس   گھنٹوں  میں 2 لاکھ 18 ہزار 724  کیسز  رپورٹ  ہوئے۔ کوویڈ   کی وجہ سے  عملے  کی شدید کمی سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا۔