Saturday, September 21, 2024

امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 14 افراد جان کی بازی ہار گئے
December 6, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ امریکا میں دس سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔ یکم اکتوبر سے اب تک ستاسی  ہزار  افراد فلو سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچے۔

سربراہ سی ڈی سی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس کے موسم سرما میں اب تک امریکا کے اسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔