ہوائی (92 نیوز) - امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا، امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق لاوے سے آبادی کو کوئی خطرہ نہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق لاوا ابھی پہاڑوں کے درمیان ہی پھیل رہا ہے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ لاوے کا بہاؤ تبدیل بھی ہوسکتا ہے، خطرے کے پیش نظر آتش فشاں الرٹ کو ایڈوائزری سے انتباہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
آتش فشاں کے علاقے میں 2.5 سے زائد شدت کے متعدد زلزلے بھی آچکے ہیں، ماؤنا لووا میں آخری بار 1984ء کے مارچ اور اپریل میں آتش فشاں پھٹا تھا۔