Saturday, April 27, 2024

امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی، مختلف واقعات میں اموات بائیس تک جا پہنچیں

امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی، مختلف واقعات میں اموات بائیس تک جا پہنچیں
December 25, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی کے نتیجے میں اموات بائیس تک جا پہنچیں ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے بیس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں گاڑیاں برف تلے دب کر تباہ ہو گئیں، پروازوں کا نظام مکمل مفلوج ہوکر رہ گیا۔

امریکا کے بیشتر حصوں کا آپس میں اور کینیڈا سے زمینی رابطہ کٹ گیا، امریکا کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت منفی اڑتالیس ڈگری تک گر گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا سردی اتنی شدید ہے  صرف پانچ منٹ کیلئے باہر نکلنے پر بھی فراسٹ بائٹ ہوسکتی ہے، واشنگٹن میں انیس سو نواسی کے بعد آج سب سے زیادہ سردی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔