Saturday, September 21, 2024

امریکا میں برفانی طوفان کے بگولوں نے تباہی مچا دی

امریکا میں برفانی طوفان کے بگولوں نے تباہی مچا دی
December 14, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکا میں برفانی طوفان کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گیا۔

اوکلاہوما اور  ڈلاس، فورٹ ورتھ کے علاقے طوفانی جھکڑوں کی زد میں آگئے ۔ برفانی طوفان سے ٹیکساس میں متعدد افراد زخمی، عمارتوں  اور گاڑیوں  کو نقصان پہنچا ہے جبکہ  کئی مقامات  پر درخت  گر گئے ۔

شدید  برف  باری کے باعث نو  ہزار سات سو  سے زائد  پروازیں منسوخ  ہو  گئیں ۔ شاہراہیں  بند ہونے  سے آمدورفت کا نظام  درہم  برہم ہو گیا، ڈکوٹاس، کولوراڈو اور نیبراسکا میں اسکولز بند ہو گئے۔

مونٹانا سے مغربی نیبراسکا اور کولوراڈو تک برفانی طوفان  اور  دو  فٹ تک  باری   کے انتباہات  جاری کئے  گئے  ہیں ۔ نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے شمالی  اور جنوبی امریکا  میں  درجہ حرارت  منفی 20 ڈگری سینٹی  گریڈ تک  گر سکتا ہے ۔

ادھر کینیڈا    کے صوبوں  ساسکی چیوان اور مینیٹوبا  میں  تیز  ہواؤں  کے ساتھ  شدید برف  ہوئی  ہے  محکمہ موسمیات  کے مطابق  کولوراڈو کے  طوفان کا نظام جو اس ہفتے شروع ہوا ہے، اپنے عروج پر تین  ہزار کلومیٹر سے زیادہ پھیلے گا۔