Sunday, September 8, 2024

امریکا میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر

امریکا میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر
January 5, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔

ہائی ویز بند اور ایئرپورٹس پر ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ ورجینیا کی ہائی وے پر 80 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ متعدد گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔ لوگوں نے رات ہائی ویز پر گزاری۔ برف باری کے باعث 9 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔

شمالی کیرولینا سے شروع ہونے والے برفباری کے طوفان نے مغربی ریاستوں میں بھی تباہی مچا دی ہے۔ میری لینڈ ، ڈیلا ویئر ، نیو جرسی  میں  15 انچ تک  برف پڑی۔ ان ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو مزید برفانی طوفان آسکتے ہیں، تارنیڈو کا بھی خطرہ ہے۔