Friday, April 19, 2024

امریکا میں بھی توشہ خانہ کی گونج، ٹرمپ کو ملنے والے درجنوں غیر ملکی تحائف کی تحقیقات شروع

امریکا میں بھی توشہ خانہ کی گونج، ٹرمپ کو ملنے والے درجنوں غیر ملکی تحائف کی تحقیقات شروع
November 5, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں بھی توشہ خانہ کی گونج، کانگریس کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے درجنوں غیر ملکی تحائف کی تحقیقات شروع کردیں۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ غیر ملکی تحائف ساتھ لےگئے یا سرکاری خزانےمیں جمع کرائے ، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے ٹرمپ کو گالف کلب کا سامان تحفہ میں دیا، روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو 2018 کے ورلڈ کپ کی فٹ بال دی۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی دستخط شدہ نایاب تصویر، مہاتمہ گاندھی کا مجسمہ بھی تحائف میں شامل ہے۔

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے دیا گیا شاہ عبدالعزیز السعود کا 6400 ڈالر کا کالر، ایل سلواڈور کے صدر کی طرف سے ٹرمپ کی بڑی پینٹنگ دی گئی۔

ٹرمپ کو دئیے گئے درجنوں تحائف کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے، تحائف کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ کو ایف بی آئی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔