امریکا میں ٹرین حادثے کے دوران تین افراد ہلاک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں ٹرین حادثے کے دوران تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میسوری میں ٹر ک سے ٹکرا گئی۔ میسوری میں ریلوے کراسنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ ٹرین میں 248 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔