امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس آمد ہوئی جہاں ان کی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی سفیر مسعود خان کو کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ سردار مسعود خان 25 مارچ 2022 کو بطور سفیر واشنگٹن پہنچے ۔ امریکی صدر بائیڈن نے 19 اپریل 2022 ان کی اسناد کو باضابطہ طور پر قبول کیا۔ 46 دیگر سفیروں نے بھی روایت کے تحت وائٹ ہاؤس میں سرکاری تصاویر بنوائیں۔
Sardar Masood Khan, Pakistan Ambassador to the United States, visited the White House to meet and greet President Joe Biden and have an official photograph with him which is an established tradition here in Washington D.C. @ForeignOfficePk pic.twitter.com/DtJV59fgvk
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) June 14, 2022