Friday, April 26, 2024

امریکا میں فائرنگ واقعات، 10 افراد ہلاک، 21 زخمی

امریکا میں فائرنگ واقعات، 10 افراد ہلاک، 21 زخمی
May 15, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - امریکا میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات واقعات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

امریکا میں لاقانونیت انتہا کو پہنچ گئی، نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فائرنگ کی ویڈیو براہ راست نشر کرتا رہا، پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

وسکونسن میں تین مقامات پر فائرنگ سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کرفیو نافذ کردیا، میئر نے آج ہونے والی ویڈیو کیمنگ تقریبات منسوخ کردیں۔

نیویارک میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت پیٹن گینڈرون کے نام سے ہوئی ہے جو بروم کاؤنٹی کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ سفید فام ملزم نے نسلی تعصب کی بنیاد پر فائرنگ کی، بفیلو کےعلاقے میں زیادہ تر سیاہ فام کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ ہلا ک ہونے والے تمام افراد سیاہ فام تھے۔

امریکا میں اس وقت شہریو ں کے پاس نو کروڑ سے زائد گنز ہیں جبکہ 45 ہزار سے زائد شہری فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں، اسکولز بھی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

نیویارک کے میئر اوربفیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے نیو ز کانفرنس میں بتایا ملز م نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کی۔

امریکا میں بندوق کے استعمال پر قانون سازی ایک بڑا سیاسی مسئلہ ہے، اسلحہ پرپابندی لگانے کے لئے ڈیموکریٹ قیادت کی کوششیں بار بار ناکام ہو چکی ہیں۔ قوانین کی منظوری کےلئے بائیڈن انتظامیہ کو اپوزیشن کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔