واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہناہے سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کا عمل انتہائی نا پسندیدہ ہے، جب اس طرح کی آزادی دی جائے گی تو خوفناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔ امریکا قطعی طور پر ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کرتا۔