Saturday, September 21, 2024

امریکا کی پاکستان میں رجیم چینج میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تردید

امریکا کی پاکستان میں رجیم چینج میں ملوث ہونے کی ایک بار پھر تردید
December 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج میں ملوث ہونے کی ایک بار پھرتردید کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کہتے ہیں کسی امیدوار کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ۔ پاکستان خطے میں امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی صلاحیتیوں کو بہتر بنائیں گے ۔ پاکستان کے ساتھ انٹر نیشنل ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعاون جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نیڈ پرائس بولے خدشہ ہے افغانستان کہیں ایک بار پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔ بین الاقوامی دہشت گرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔ دیکھنا ہے دہشت گرد افغانستان کی سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لئے استعمال نہ کریں۔ خطے میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دوسرے گروہوں کو متحرک ہوتے دیکھا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔