Wednesday, May 8, 2024

امریکا کی جنوبی کوریا کیساتھ مشترکہ ایٹمی مشقوں کیلئے بات چیت کی تصدیق

امریکا کی جنوبی کوریا کیساتھ مشترکہ ایٹمی مشقوں کیلئے بات چیت کی تصدیق
January 4, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ ایٹمی مشقوں کے لئے بات چیت کی تصدیق کردی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیموں کو مربوط منصوبہ بندی کا کام سونپا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیئر نے پریس بریفنگ میں جنوبی کو ریا کے ساتھ مشترکہ ایٹمی مشقوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کردی۔

صدر بائیڈن نے ایک روز قبل اس طرح کی کسی بھی بات چیت کی تردید کی تھی، تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک شمالی کوریا کے ایٹمی خطرات کا مقابلہ کرنے لئے مشترکہ منصوبہ بندی کررہے، باقاعدہ ایٹمی مشقیں انتہائی مشکل ہوں گی کیونکہ جنوبی کوریا ایٹمی طاقت نہیں ہے۔

جنوبی کورین صدر کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا جواب دینے کے لیے دونوں ممالک امریکی ملکیت کے جوہری اثاثوں کے آپریشن کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔