Monday, May 6, 2024

امریکا کی دوہری پالیسی، مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہ کیا

امریکا کی دوہری پالیسی، مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہ کیا
December 3, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کی دوہری پالیسی دیکھنے میں آئی جس کے مطابق امریکہ نے مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہ کیا۔

امریکی کمیشن نے بھارت کا نام شامل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کمیشن نے اقلیتوں پر مظالم کے باعث بھارت کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا کہا تھا۔

امریکا نے پاکستان، چین ، روس سمیت گیارہ ممالک کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کی فہرست میں شامل کیا۔ ایران، شمالی کوریا، میانمار، کیوبا، اریٹیریا بھی خاص تشویش والے ممالک  میں شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کا ذکر کر چکا ہے۔