Friday, April 26, 2024

امریکا کی اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِافسوس

امریکا کی اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِافسوس
December 24, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور دیگرحملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ سکیور ٹی معاملات پر پاکستانی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔

امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔