Saturday, April 20, 2024

امریکا کو سکیورٹی کونسل میں شکست، یوکرین پر حملہ روکنے کی قرارداد ناکام

امریکا کو سکیورٹی کونسل میں شکست، یوکرین پر حملہ روکنے کی قرارداد ناکام
February 26, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کو سکیورٹی کونسل میں بڑی شکست ہو گئی۔ یوکرین پر حملہ روکنے کی قرارداد ناکام ہو گئی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں روسی حملے کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ روس نے مذمتی قرارداد ویٹو کر دی ۔ چین ،بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ سکیورٹی کونسل کے 11 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ۔ امریکا کے قریبی اتحادی بھارت نے بھی روس کیخلاف ووٹ نہ دیا۔ امریکی حکام کے رابطوں کے باوجود بھارت نے قرارداد پر امریکا کا ساتھ نہ دیا۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے روسی فوج سے واپس بیرکوں میں جانے کا مطالبہ کیا ہے۔