Saturday, May 18, 2024

امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
April 14, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا نومنتخب پاکستانی وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات  بڑھانے کے منتظر ہیں۔ خوشحال جمہوری پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔